جیند اکبر کی ساتھیوں سمیت گرفتاری، رہائی پھر شہر بدری
جیند اکبر کی ساتھیوں سمیت گرفتاری، رہائی پھر شہر بدری
جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں کو گلگت بدر کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جنید اکبر کے ساتھ ان کے مزید 6 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن مہم سے روکنا قابلِ مذمت ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی سیاسی اسپیس نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا، جبکہ الیکشن مہم سے روکنا انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔


