Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںتہران کو فوری کسی قسم کی نرمی دینے پر تیار نہیں ،...

ٹرینڈنگ

تہران کو فوری کسی قسم کی نرمی دینے پر تیار نہیں ، ٹرمپ ا

تہران کو فوری کسی قسم کی نرمی دینے پر تیار نہیں، ٹرمپ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق متضاد بیانات کے درمیان واضح کیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو کسی قسم کی فوری پابندیوں میں نرمی یا مالی ریلیف دینے پر تیار نہیں۔ الجزیرہ کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر امریکا کے حوالے کرے گا اور اس کے بدلے کوئی پابندی ختم نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کی موجودہ تجاویز سے مطمئن نہیں اور ضرورت پڑنے پر “کام مکمل” کرنے کے لیے مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے تقریباً 440 کلوگرام افزودہ یورینیم سے دستبردار نہیں ہوگا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سخت مؤقف اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مذاکراتی عمل ایک بار پھر دباؤ، عدم اعتماد اور طاقت کے توازن کے حساس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی پیش رفت نہ ہوئی تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی توانائی منڈیوں اور مشرقِ وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں