آبنائے ہرمز کھلنے اور ایران۔امریکہ معاہدے کے امکانات روشن، دنیا کو بڑے توانائی بحران سے بچانے کی کوششیں تیز امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدے کے
آبنائے ہرمز کھلنے اور ایران۔امریکہ معاہدے کے امکانات روشن، دنیا کو بڑے توانائی بحران سے بچانے کی کوششیں تیز امریکہ اور ایران کے درمیان ایک اہم معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، جس کے تحت جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی اور ایران کے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبرداری پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ علاقائی حکام کے مطابق دونوں فریق کئی حساس نکات پر قریب آ چکے ہیں، جبکہ تفصیلات اور وقت کے تعین پر بعد میں بات ہوگی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کے دورے کے دوران کہا کہ مذاکرات میں “نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے، اگرچہ حتمی معاہدہ ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت کامیاب رہی تو دنیا کو ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کا خوف نہیں رہے گا دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی پر اس کا حق “ناقابلِ تنسیخ” ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ تہران دنیا کو یقین دلانے کے لیے تیار ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز کی بحالی عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ حالیہ کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں توانائی بحران اور تیل کی قیمتوں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں جنگی خطرات کم ہوں گے بلکہ عالمی منڈیوں کو بھی بڑا سہارا ملے گا


