Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہایران معاہدے پر اپنی ہی جماعت کی تنقید، ٹرمپ کا دفاع: “یہ...

ٹرینڈنگ

ایران معاہدے پر اپنی ہی جماعت کی تنقید، ٹرمپ کا دفاع: “یہ اوباما ڈیل کے بالکل برعکس ہوگا

ایران معاہدے پر اپنی ہی جماعت کی تنقید، ٹرمپ کا دفاع: “یہ اوباما ڈیل کے بالکل برعکس ہوگا” امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی اور معاہدے پر اپنی ہی ریپبلکن جماعت کے سخت ردعمل کے بعد بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدہ سابق صدر باراک اوباما کے ایران معاہدے کے “بالکل الٹ” ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے جنگی مؤقف رکھنے والے رہنماؤں نے مجوزہ ایران ڈیل کو “تباہ کن” قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر آخرکار معاہدہ ہی کرنا تھا تو امریکا نے جنگ کیوں شروع کی۔ اس تنقید کے جواب میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کا معاہدہ 2015 کے اوباما دور کے جوہری معاہدے جیسا ہرگز نہیں ہوگا، جسے وہ 2018 میں ختم کر چکے تھے۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران پر عائد بحری ناکہ بندی اس وقت تک برقرار رکھے گا جب تک معاہدہ مکمل طور پر طے، تصدیق اور دستخط نہیں ہو جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ “کسی نے بھی ابھی تک اس معاہدے کو نہیں دیکھا، نہ ہی کسی کو معلوم ہے کہ اس میں کیا شامل ہوگا، کیونکہ مذاکرات ابھی مکمل ہی نہیں ہوئے۔” امریکی صدر نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ایک ایسی ڈیل پر اعتراض کر رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق جلد بازی کے بجائے احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ “کوئی غلطی نہ ہو۔” سیاسی مبصرین کے مطابق ایران جنگ کے بعد اچانک مذاکرات کی طرف پیش رفت نے ریپبلکن پارٹی کے اندر واضح تقسیم پیدا کر دی ہے، جہاں ایک حلقہ سفارتی حل کی حمایت کر رہا ہے جبکہ دوسرا ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے

مزید پڑھیں