Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہایران سے معاہدہ طےٹرمپ کا دعوی، پاکستانی فیلڈ مارشل کی نئے ایرانی...

ٹرینڈنگ

ایران سے معاہدہ طےٹرمپ کا دعوی، پاکستانی فیلڈ مارشل کی نئے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے طویل ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا؟

ایران سے معاہدہ طےٹرمپ کا دعوی، پاکستانی فیلڈ مارشل کی نئے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای سے طویل ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا؟

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں رات ایک بجے کے قریب انہوں نے متعدد اہم علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ایک بڑی سفارتی گفتگو کی، جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، مصر، اردن، بحرین اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایران اور اسرائیل کے حوالے سے بھی بات چیت شامل تھی۔ ٹرمپ کے مطابق اس گفتگو کا محور ایران سے متعلق ایک ممکنہ “امن معاہدہ” تھا جس پر مبینہ طور پر کافی حد تک اتفاقِ رائے ہو چکا ہے اور اسے حتمی شکل دینے کے مراحل جاری ہیں۔ ان کے دعوے کے مطابق اس مجوزہ سمجھوتے میں امریکہ، ایران اور دیگر علاقائی ممالک شامل ہوں گے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے جیسے اہم نکات بھی اس معاہدے کا حصہ ہوں گے۔ اسی بیان میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے الگ گفتگو کا بھی ذکر کیا جسے انہوں نے مثبت قرار دیا۔ تاہم اس سطح کے کسی بھی کثیرالملکی معاہدے یا ایران سے متعلق بڑی سفارتی پیش رفت کی ابھی تک کسی بھی آزاد بین الاقوامی خبر ایجنسی یا متعلقہ حکومت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، جس کے باعث اس بیان کو فی الحال غیر مصدقہ دعویٰ اور سفارتی اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ عالمی مبصرین اس کے ممکنہ اثرات اور حقیقت کے بارے میں سرکاری وضاحت کے منتظر ہیں، ادھر واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ، پاکستان کے فیلڈ مارشل ایران کے دورے پر دو شرائط پر گئے تھے ، اول امریکہ سے معاہدہ کا ڈرافٹ ہر صورت تیار ہوگا جس پر کوئ نئی تبدیلی نہیں کی جائے گی دوسرے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے انکی ملاقات کرائ جائے گی ، زرائع کا دعویٰ ہے ایران نے فلیڈ مارشل کی دونوں شرائط تسلیم کیں جس کے بعد فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ایران کے دورے پر گئے اور سب سے پہلے انکی نئے سپریم لیڈر سے ملاقات کروای گئی جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہی

مزید پڑھیں