Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومUncategorizedامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت پہنچ گئے، کولکتہ سے سفارتی دورے...

ٹرینڈنگ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت پہنچ گئے، کولکتہ سے سفارتی دورے کا آغاز اہم ملاقاتیں اور کواڈ اجلاس شیڈول ا

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت پہنچ گئے، کولکتہ سے سفارتی دورے کا آغاز — اہم ملاقاتیں اور کواڈ اجلاس شیڈول۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو چار روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کولکتہ سے کیا۔ روبیو کے اس دورے میں وہ مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ وسیع مذاکرات شامل ہیں، جبکہ ان کی ملاقات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی متوقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس دورے کا ایک اہم حصہ کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہے، جو نئی دہلی میں منعقد ہوگا اور اس میں خطے کی سیکیورٹی، تجارت اور اسٹریٹجک تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔ کولکتہ آمد پر روبیو نے مدر ٹریسا کی تنظیم “مشنریز آف چیریٹی” کا دورہ بھی کیا، جو ان کے اس دورے کا ابتدائی علامتی اور انسانی پہلو سمجھا جا رہا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب بحر ہند اور انڈو پیسیفک خطے میں جیوپولیٹیکل کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کواڈ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آخری دو سالہ دور میں تقریباً منجمد تصور کیا جا رہا تھا، جسے اچانک سرگرم عالمی حالات کی روشنی میں دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں