Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکہ نے ایران سے جنگ روکنے اور یورینیم چھوڑنے کا فارمولا تیار...

ٹرینڈنگ

امریکہ نے ایران سے جنگ روکنے اور یورینیم چھوڑنے کا فارمولا تیار کرلیا قاہرہ

امریکہ نے ایران سے جنگ روکنے اور یورینیم چھوڑنے کا فارمولا تیار کرلیا قاہرہ: عالمی سیاست میں حیران کن موڑ سامنے آگیا، جہاں امریکہ اور ایران مبینہ طور پر ایک ایسی تاریخی ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف جنگ رکوا سکتی ہے بلکہ آبنائے ہرمز بھی دوبارہ کھول سکتی ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں ایران کے ہائیلی اینرچڈ یورینیم ذخیرے کا معاملہ بھی شامل ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم نکات پر پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی اعلان اور معاہدے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ معاہدہ کامیاب ہوگیا تو عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ کے خدشات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے

مزید پڑھیں