Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںآبنائے ہرمز کھلنے کی امید، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایشیائی...

ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں چڑھ گئیں

آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں چڑھ گئیں امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ممکنہ معاہدے کی امید پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً پانچ فیصد کمی کے بعد 99.41 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 92.49 ڈالر فی بیرل تک آ گیا۔ ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس توقع کا اظہار کر رہے ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کسی ممکنہ معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔ فروری کے آخر سے جاری ایران جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ شدید بحران کا شکار رہا، جبکہ تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہونے سے عالمی توانائی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور مہنگائی میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ خصوصاً آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی معیشت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا تھا کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں اب بھی کئی اہم نکات پر اختلافات موجود ہیں، جس کے باعث فوری معاہدے کی امیدیں محدود دکھائی دے رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اتوار کو اپنے مذاکرات کاروں کو ہدایت کی کہ “معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔” معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال ہو جاتی ہے تو عالمی توانائی منڈی کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے، جبکہ ایشیائی اور عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مزید استحکام آنے کا امکان ہے

مزید پڑھیں