Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبھارت کے سابق چیف جسٹس کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا...

ٹرینڈنگ

بھارت کے سابق چیف جسٹس کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس، سابق چیف جسٹس نومبر 2024 میں ریٹائر ہوئے

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس دھنن جیا یشونت کو مقررہ مدت میں سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرنے پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ سابق چیف جسٹس دو سال چیف جسٹس سپریم کورٹ رہنے کے بعد نومبر 2024 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے  اور مُناسب رہائش نہ ملنے پر ابھی تک چیف جسٹس ہاوس میں مقیم تھے۔قواعد کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد وہ 6 ماہ تک دوسرے سرکاری گھر میں مقیم رہ سکتے تھے۔

سابق چیف جسٹس کا موقف ہے وہ بعد میں آنے والے چیف جسٹس سے مزید کچھ عرصہ سرکاری رہائش گاہ رہنے کی اجازت لے چکے تھے اور اب مناسب گھر یا فلیٹ ملنے پر وہ جلد شفٹ ہو جائیں گے جہاں ان کی اسپیشل بچیوں کیلئے سہولیات میسر ہوں۔

مزید پڑھیں