Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ

ٹرینڈنگ

پنجاب میں گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ

زراعت شماری 2024 کے تازہ ترین انکشافات نے ایک دلچسپ حقیقت بے نقاب کردی ہے ۔ پاکستان بھر میں گدھوں کی گنتی مکمل ہو گئی اور سب سے آگے نکلا پنجاب، جو اپنے تمام حریف صوبوں کو واضح برتری سے پیچھے چھوڑ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ 3ہزار تک جا پہنچی ہے جو باقی تمام صوبوں کے مقابلے میں نمایاں سبقت رکھتی ہے۔ سندھ 10لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ خیبرپختونخوا 7 لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے جبکہ بلوچستان 6لاکھ 30ہزار کے ساتھ فہرست میں سب سے آخر میں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد صرف 4 ہزار بتائی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ صرف پنجاب میں گدھوں کی تعداد بلوچستان سے 17 لاکھ 73ہزار، خیبرپختونخوا سے 16لاکھ 21 ہزار اور سندھ سے 13لاکھ 22ہزار زیادہ ہے۔
رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ملک بھر میں گدھوں کی مجموعی آبادی 49 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف دیہی معیشت کی وسعت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ آج بھی بوجھ ڈھونے والے یہ جانور دیہی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں