Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانعمران خان کی تصویر ڈیفیس کر کے اپنا نے ثابت کر دیا...

ٹرینڈنگ

عمران خان کی تصویر ڈیفیس کر کے اپنا نے ثابت کر دیا کہ دنیا جو کہتی ہے، وہ سچ ہی کہتی ہے۔

عمران خان کی تصویر ڈیفیس کر کے اپنا نے ثابت کر دیا کہ دنیا جو کہتی ہے، وہ سچ ہی کہتی ہے۔

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں امریکی پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کا انچاسواں سالانہ کنونشن جاری ہے، جس میں امریکہ، کینیڈا اور سے ڈاکٹرز اور انکے خاندانوں کے علاوہ پاکسستان سے آئے مہمان شریک ہیں،ہر سال یومِ آزادیٔ امریکہ کے موقع پر منعقد ہونے والا یہ اجتماع بدھ سے شروع ہو کر ہفتے کی شب گالا عشائیے پر اختتام پذیر ہوتا ہے، جبکہ اتوار کی صبح شرکا کی واپسی کے ساتھ سرگرمیاں مکمل ہو جاتی ہیں
منتظمین کے مطابق کنونشن میں طبی اور سائنسی نشستوں کے ساتھ سماجی اور ثقافتی تقریبات بھی پروگرام کا حصہ ہیں، تاہم یہ کنونشن ہمیشہ سے کھانے گانے کے لیے ہی شہرت رکھتا ہے ، اس بار افتتاحی روز سے ہی گائیکی کا مقابلہ منعقد ہوا، جمعرات کو مشاعرہ رکھا گیا، جمعہ کو موسیقی کی محفل سجائی جائے گی ، جبکہ ہفتے کی شب روایتی گالا عشائیہ منعقد کیا جاتا ہے جس کے دوران میوزک اور اس سے متعلقہ لوازمات ہی اس تقریب کی پہچان سمجھی جاتی ہیں ، پاکستان کے مختلف طبی تعلیمی اداروں کے سابق طلبہ کی انجمنیں بھی اپنی الگ تقریبات اور عشائیوں کا اہتمام کرتی ہیں، اس کے علاوہ کنونشن میں ہمیشہ کی طرح ایک بڑا تجارتی بازار بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی ملبوسات، زیورات، دستکاری اور دیگر مصنوعات کی نمائش اور فروخت کی جا رہی ہے
تاہم اس سال کنونشن کی ایک ثقافتی نمائش غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ہال میں پاکستانی ثقافت کی جھلک پیش کرنے کے لیے پاکستانی ثقافت تہذیب اور پاکستان کی شناخت شخصیات پر مشتمل ایک بڑا پلے بورڈ جس پر پاکستان کی ممتاز شخصیات کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ ان میں قائداعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، نور جہاں اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں۔
اسی نمائش میں سابق وزیر اعظم اور 1992ء کے عالمی کپ میں پاکستان کی فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کی ایک مشہور تصویر بھی چسپاں کی گئی، تاہم تصویر میں ان کا چہرہ مٹادیا گیا تھا، جس پر کنونشن کے شرکا اور سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر بحث شروع ہو گئی ہے
ناقدین کا مؤقف ہے کہ اگر تصویر کو اس انداز میں پیش کرنا مقصود تھا تو اسے نمائش میں شامل ہی نہیں کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ یہ تصویر ایک تاریخی کھیل کے لمحے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ دوسری جانب بعض افراد کا کہنا ہے کہ منتظمین کو اس معاملے پر وضاحت دینی چاہیے تاکہ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر بعض صارفین اور چند شرکا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ تنظیم کی موجودہ قیادت گزشتہ چند برسوں سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے قریب سمجھی جاتی ہے، تنظیم کے موجود صدر اور کنونشن کی ہوسٹ کمیٹی کے چیئرمین پر الزام ہے انہوں نے عمران خان کا چہرہ جان بوجھ کر ڈی فیس کیا تاکہ تنظیم میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے ممبران جنکی اکثریت بتائی جاتی ہے انہیں تکلیف پہنچائ جاسکے ، اپنا کے کچھ ذرائع کا دعوی ہے پنڈی میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے اپنا کے موجود صدر ڈاکٹر بابر راؤ نے یہ گھناؤنی حرکت پنڈی کے ایما پر ہی کی ہے
کنونشن کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، تاہم عمران خان کی تصویر کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازع شرکا کے درمیان گفتگو کا اہم موضوع بن گیا ہے

مزید پڑھیں