اڈانی گروپ اور ابوظہبی کی آئی ایچ سی کا اڑیسہ میں 11.5 ارب ڈالر کا ایلومینیم پلانٹ لگانے کا منصوبہ
اڈانی گروپ اور ابوظہبی کی آئی ایچ سی کا اڑیسہ میں 11.5 ارب ڈالر کا ایلومینیم پلانٹ لگانے کا منصوبہ
نئی دہلی: بھارت کے اڈانی گروپ اور ابوظہبی کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) مبینہ طور پر اڑیسہ میں 11.5 ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری سے ایک بڑا ایلومینیم پلانٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ بھارت کی مجموعی ایلومینیم پیداواری صلاحیت میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کر سکتا ہے، جس سے ملک کی دھات سازی کی صنعت کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اڈانی گروپ کا دھاتوں کے شعبے میں دوسرا بڑا منصوبہ ہوگا، اس سے قبل کمپنی نے گجرات میں ایک کاپر سمیلٹر قائم کیا تھا جو گزشتہ سال سے آپریشنل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بھارت کی صنعتی پیداوار، برآمدات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ایلومینیم کو تعمیرات، گاڑیوں اور توانائی کے شعبوں میں بنیادی خام مال کی حیثیت حاصل ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کی بڑی غیر ملکی شراکت داری بھارت کی معیشت میں سرمایہ کاری کے رجحان کو مضبوط کرے گی، تاہم توانائی کی کھپت اور ماحولیاتی اثرات بھی اہم چیلنجز کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں


