ٹکٹ تنازع، عالمگیر شہرت یافتہ لوٹے سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی بھی چھوڑ گئے
ٹکٹ تنازع، عالمگیر شہرت یافتہ لوٹے سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی بھی چھوڑ گئے
سردار تنویر الیاس نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس سے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
ان کے ترجمان کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا، تاہم گزشتہ تین دنوں سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ تین حلقوں سے انتخاب لڑنے کے خواہاں تھے جن میں ایل اے-15 (باغ-II)، ایل اے-22 (پونچھ-V) اور ایل اے-25 (نیلم-I) شامل ہیں، تاہم پارٹی قیادت انہیں صرف ایل اے-25 سے ٹکٹ دینے پر آمادہ تھی، جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ 2021 کے انتخابات میں وہ ایل اے-15 سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم 2023 میں نااہلی کے بعد یہ نشست ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حصے میں آئی ، سردار الیاس تنویر تحریک انصاف میں بھی رہ چکے ہیں اور کبھی مسلم لیگی بھی رہے ہیں ، انکی سیاست کے لیے مشہور ہے وہ پنڈی کا رخ دیکھ کر سیاست کرتے ہیں اور ماشااللہ سے پنڈی کا پشتینی اثاثہ ہیں


