کشمیر ابھی خاموش ہوا نہیں گلگت بلتستان باہر نکل آیا
کشمیر ابھی خاموش ہوا نہیں گلگت بلتستان باہر نکل آیا
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں گلگت اور چلاس میں شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جہاں شہریوں نے بڑھتی ہوئی گرمی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے جوتیال اور چوک روڈ سمیت مختلف مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہ شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔
احتجاجی افراد کے مطابق اس وقت علاقے میں روزانہ 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث شدید گرمی میں بچوں، مریضوں اور عام شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیوں میں پانی کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کو بعض حد تک قابلِ فہم قرار دیا جا سکتا ہے، لیکن اس وقت دریاؤں میں پانی کی وافر مقدار کے باوجود بجلی کی طویل بندش ناقابلِ قبول ہے اور یہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے


