Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے وراثتی حقوق شریعت و قانون...

ٹرینڈنگ

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے وراثتی حقوق شریعت و قانون کے تحت فوری اور ناقابلِ تنسیخ قرار

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے وراثتی حقوق شریعت و قانون کے تحت فوری اور ناقابلِ تنسیخ قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 71 سال پرانے خاندانی تنازعے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت ایک قطعی شرعی اور قانونی حق ہے جو خاندان کے سربراہ کی وفات کے فوراً بعد تمام وارثوں، بشمول خواتین، کو منتقل ہو جاتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ وراثتی حق کسی بھی صورت میں مردانہ رشتہ داروں کی مرضی، سماجی دباؤ، مشکوک سرکاری اندراجات یا انتظامی چالاکیوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وراثت کوئی ایسا انعام نہیں جو مرد خاندان کے افراد اپنی مرضی سے دیں یا نہ دیں، بلکہ یہ ایک بنیادی شرعی اور قانونی حق ہے جو رسم و رواج یا خاندانی مفاہمت کے تابع نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کے 2017 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ اہم اصولی حکم جاری کیا، جسے قانونی ماہرین خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں

مزید پڑھیں