دریائے سوات: امسال پہلا شکار خاندان ، 9 جان سے گئے ، خیبر پختون خواہ حکمرانی کی بدترین مثال بن چکا
دریائے سوات: امسال پہلا شکار خاندان ، 9 جان سے گئے ، خیبر پختون خواہ حکمرانی کی بدترین مثال بن چکا
دریائے سوات میں جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں 4 افراد کی تلاش جاری ہے، کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی الٹنے کے بعد ریسکیو کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں, دریائے سوات میں ہر سال انتظامیہ کی لاپرواہی غفلت کے باعث درجنوں افراد دریائے سوات میں ڈوب کر مرتے ہیں وجہ صرف یہ بتای جاتی ہے ، دریا کے قریب جانے سے کشتی رانی کے رول ریگولیشن کی نگرانی کے پی حکومت مکمل ناکام رہتی ئے


