Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزادھرِ ڈوبے ادُھر نکلے، جنرل انور حیدر علی

ٹرینڈنگ

ادھرِ ڈوبے ادُھر نکلے، جنرل انور حیدر علی

ادھرِ ڈوبے ادُھر نکلے، جنرل انور حیدر علی

سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن جو حال ہی میں فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے پرانے دلال عارف حبیب کو فرنٹ پر رکھ کر اونے پونے دام خریدی ہے کے نئے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ انور حیدر علی کی کارکردگی قسمت اور تعلقات کے پسمنظر میں سوشل میڈیا پر جیسے طوفان آیا ہوا ہے ‏لیفٹننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر جو 2019 میں ریٹائر ہوئے تو عمران خان نے نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، بعد ازاں نگران حکومت میں وزیر دفاع بنا دئیے گئے،وہاں سے نکلے تو فوجی فاونڈیشن کے سربراہ بن گئے۔ SIFC کو بھی کچھ وقت شرف بخشا، وار سٹڈیز میں ماسڑز کرنے والے انور علی حیدر اب کمرشل ائیر لائن کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے بک کرلیے گئے ہیں ، ذمہ دار ذرائع کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود اطلاعات میں اس امر پر اتفاق پایا جاتا ہے جنرل انور علی حیدر انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان میں اہم ترین ہرکاروں میں سے ایک ہیں اور کہیں انکا پاکستان میں ریاستی کنٹرول اتھارٹی کے اہم ترین افراد سے بھی کوئ خاص تعلق خاطر ہے ، سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے اس تقرری میں انکی صلاحیت نہیں بلکہ ان کے تعلقات اور اثرورسوخ کو دخل ہے جبکہ ریاستی اسٹیبلشمنٹ کی نفسیات سے آشنا کچھ حلقوں نے طنزیہ کہا ہے اہل ایمان آگے بڑھنے کے لیے ہی پیدا ہوتے ہیں وہ اس عظیم شعری مصرعے کی زندہ مثال ہوتے ہیں
جہاں میں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیں
ادھِر ڈوبے ادُھر نکلے، ادُھر ڈوبےادھِر نکلے

مزید پڑھیں