Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتامریکی نائب صدر نے بتایا پاکستان بڑے حملے کا ارادہ رکھتا ہے...

ٹرینڈنگ

امریکی نائب صدر نے بتایا پاکستان بڑے حملے کا ارادہ رکھتا ہے ، جے شنکر

بھارتی وزیر داخلہ جے شنکر نے امریکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے مودی کو نو مئی کی رات فون کرکے کہا تھا پاکستان بھارت کے خلاف کچھ بڑا کرنے جارہا ہے۔ مگر ہم نے 10 مئی کو بڑے حملے کیے جوابا پاکستان نے بھی حملے کیے مگر ہم نے بتا دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایٹمی حملے کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

امریکی نائب صدر کے ٹیلی فون کال کے موقع پر میں بھی موقع پر وزیراعظم مودی کے ہمراہ روم میں موجود تھا ، جے شنکر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے اڈے ہیں جنہیں ہم نے نشانہ بنایا ، دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ضروری ہے ملکر اس کے خلاف جدوجہد کی جائے اور دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

مزید پڑھیں