Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتچین، پاکستان، بنگلہ دیش کا ابھرتا اتحاد: انڈیا کو 3 محاذوں سے...

ٹرینڈنگ

چین، پاکستان، بنگلہ دیش کا ابھرتا اتحاد: انڈیا کو 3 محاذوں سے خطرے کا خدشہ، جنرل انیل چوہان کا انتباہ

انڈیا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے خبردار کیا ہے کہ چین، پاکستان اور اب بنگلہ دیش کے جُڑے ہوئے مفادات انڈیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک کا بڑھتا ہوا تعاون انڈیا کو مغربی، شمالی اور اب مشرقی سرحد سے بھی خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔

جنرل چوہان نے فارن پالیسی سروے کی تقریب میں کہا کہ چین بحر ہند میں اثرورسوخ بڑھانے کے لیے قرضے اور انفراسٹرکچر استعمال کر رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش میں چینی مدد سے پرانے ہوائی اڈے کو فعال کیا جا رہا ہے جو بھارت کے شمال مشرقی خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی کے مطابق پاکستان کو چین سے دفاعی امداد، انٹیلی جنس اور سیٹلائٹ تصاویر مل رہی ہیں اور بنگلہ دیش کا اس اتحاد میں شامل ہونا “تین محاذی خطرے” کو جنم دے چکاہے۔ لالمونیرہاٹ میں چینی معاونت سے بننے والا فضائی اڈہ انڈیا کی سلی گوڑی راہداری سے محض 135 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

تھنک ٹینک اوآر ایف  کے منوج جوشی کا کہنا ہے کہ چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ کنمنگ میٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیا علاقائی بلاک تشکیل پا رہا ہے اور انڈیا نہ تو فوجی طاقت کے بل پرنہ ہی معیشت کے ذریعے اپنے ہمسایوں کو قابو میں لا پایا ہے۔

ادھر تجزیہ کار اُدے بھاسکر اور پروفیسر شریپرنا پاٹھک نے بھی انڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ چین اپنے پڑوسیوں کو انڈیا کے خلاف اکسا رہا ہے جبکہ امریکا سمیت عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ تجزیہ کاروں نے زور دیا کہ انڈیا کو فوری طور پر خارجہ پالیسی کو داخلی سیاست سے الگ کرکے زمینی سطح پر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں