بھارت کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں پر حملے، انتہا پسند ہندوؤں کا شرکاء پر تشدد
بھارت کی ریاستوں بہار، راجستھان، یو پی، ایم پی اور متعدد دوسرے مقامات پر دسویں محرم کے جلوسوں پر انتہا پسند ہندوؤں نے حملے کیے اور جلوسوں میں شامل لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بعض مقامات پر جلوسوں پر پتھراؤ کیا گیا جس سے متعدد لوک زخمی ہو گئے ۔
پولیس اور انتظامیہ کے مطابق حالات پر قابو پالیا گیا ہے اور تشدد میں مُلوث شر پسندوں کی شناخت کر کے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں بھی مرکزی جلوس میں سخت سیکورٹی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی جلوس میں شریک ہوئے۔ جلوس کے دوران بیرونی ممالک کے جھنڈے اور بینر لہرانے پر متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔


