Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبرطانوی ایف-35 بی لڑاکا طیارہ بھارت میں پھنس گیا، مرمت کے لیے...

ٹرینڈنگ

برطانوی ایف-35 بی لڑاکا طیارہ بھارت میں پھنس گیا، مرمت کے لیے 3ہفتے سے کوششیں جاری

برطانوی رائل نیوی کا جدید ترین ایف-35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بھارت کے شہر ترواننتاپورم میں تین ہفتے سے مرمت کا منتظر ہے۔ طیارے نے 14 جون کو خراب موسم کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔

طیارے کی مرمت کے لیے برطانیہ سے ماہرین اور مخصوص پرزے بھارت پہنچائے جا رہے ہیں، جبکہ ریپڈ ایکشن فورس کے 6 اہلکار اس کی حفاظت پر مامور ہیں۔ رائل نیوی کا کہنا ہے کہ طیارہ “کلوز کنٹرول” میں ہے اور ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن اور بھارتی وزارت دفاع باہمی تعاون سے مسئلے کا حل نکالنے میں مصروف ہیں۔ اگر طیارہ مرمت کے قابل نہ ہوا تو اسے برطانوی سی 17 گلوب ماسٹر کارگو طیارے کے ذریعے واپس منتقل کیا جائے گا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پر سوالات اٹھے ہیں، خاص طور پر اس حساس طیارے میں موجود اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور جدید ریڈار سسٹم کے تحفظ سے متعلق۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ معاملہ مذاق کا نشانہ بھی بن رہا ہے، جہاں کیرالہ ٹورازم نے طنزیہ انداز میں لکھا کیرالہ وہ جگہ ہے جسے آپ کبھی چھوڑنا نہیں چاہیں گے

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے میں خرابی “سنگین نوعیت” کی معلوم ہوتی ہے، اور ہر گزرتا دن رائل نیوی کی دفاعی ساکھ پر سوالیہ نشان بنتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں