امریکہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر آئندہ چند روز میں بھارت پہنچ جائیں گے
امریکہ کے جدید اور مہنگے اپاچی 64ای کی پہلی کھیپ، جن کا 600ملین ڈالر میں 2020 میں معائدہ ہوا تھا۔ سالوں کی تاخیر کے بعد جولائی کے وسط میں بھارتی فوج کے حوالے کردیئے جائیں گے۔
یہ ہیلی کاپٹر پاکستان کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کے نئےایوی ایشن اسکواڈرن میں رکھے جائیں گے۔ اپاچی ملٹی رول ہیلی کاپٹر ہے جو ہل فائر میزائلوں سے لیس اور یو اے ویز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا جدید ترین ہیلی کاپٹر ہے۔

اگرچہ ماڈرن وار فیئر میں لانگ رینج میزائلوں اور ڈرونز کی اہمیت بڑھ گئی ہے جیسا کہ روس یوکرین جنگ میں دیکھنے میں آیا۔ مگر تاحال ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی افادیت کم نہیں ہوئی۔
بھارت کیساتھ ٹیرف پر سخت گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے باہمی تجارت بڑھانے کیلئے مودی سرکار کو جدید ہتھیار اور ففتھ جنریشن ہوائی جہاز فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔


