Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتکیرالہ میں بڑا سماجی منصوبہ: طالبات کے لیے ماہواری رخصت، یتیم بچوں...

ٹرینڈنگ

کیرالہ میں بڑا سماجی منصوبہ: طالبات کے لیے ماہواری رخصت، یتیم بچوں کے بغیر ریاست بنانے کا اعلان

بھارتی ریاست کیرالہ نے خواتین اور بچوں کی فلاح کے لیے ایک جامع سماجی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اسکول جانے والی طالبات کو ماہواری کے دوران تین دن کی رخصت دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ویک اینڈ پر اضافی کلاسز کرائی جائیں گی۔ حکومتی منصوبے کے مطابق 50 سے زائد ملازمین والی تمام جگہوں پر ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنا لازمی ہوگا تاکہ کام کرنے والی خواتین کو بچوں کی دیکھ بھال میں آسانی ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کی ورک فورس میں شرکت بڑھانا اور انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کیرالہ کو بھارت کی پہلی ایسی ریاست بنانے کی کوشش کر رہی ہے جہاں کوئی بچہ یتیم نہ رہے۔ اس مقصد کے لیے سماجی بہبود کے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے متبادل خاندانی نظام کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پورے صوبے میں خواتین کے لیے عوامی بیت الخلاء کی سہولتوں کو بہتر بنانے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے منصوبے بھی شامل ہیں، تاکہ عوامی مقامات پر خواتین کے لیے سہولت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدامات کیرالہ کی سماجی پالیسی میں ایک بڑے تبدیلی کے اشارے ہیں، جس کا مقصد تعلیم، صنفی مساوات اور سماجی تحفظ کے نظام کو ایک مربوط انداز میں مضبوط کرنا ہے

مزید پڑھیں