Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکراچی آپریشن میں پکڑے جانے والے دہشت گرد ایم کیو ایم سے...

ٹرینڈنگ

کراچی آپریشن میں پکڑے جانے والے دہشت گرد ایم کیو ایم سے وابستہ تھے، اکثریت کے ایم سی کی ملازم تھی — شرجیل میمن کا بڑا دعویٰ

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2015 اور 2016 کے آپریشن کے دوران متعدد ایسے دہشت گرد سامنے آئے جو کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے ملازم تھے۔ بلدیاتی نظام کو نقصان پہنچایا گیا، جس سے کراچی کی تباہی کا آغاز ہوا۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے مسائل کو سیاسی رنگ دے رہی ہے، بلدیاتی اداروں میں ایسے عناصر بھرتی کیے گئے جن پر دہشت گردی جیسے الزامات سامنے آئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی ایک بندرگاہ شہر ہے اور ملک بھر کی بھاری ٹریفک کا بڑا حصہ اسی شہر سے گزرتا ہے، گیس کی کمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، کے الیکٹرک بھی سندھ حکومت کے ماتحت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی کمی سے متعلق سندھ حکومت پہلے ہی ارسا کو خط لکھ چکی، ارسا کو آگاہ کیا گیا سندھ کو اس وقت 22 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، پانی کی قلت کے اثرات کراچی پر بھی پڑتے ہیں۔

یوٹیوب تھمب نیل سائز تصویر

مزید پڑھیں