مودی حکومت گرانے کی سازش کا الزام، راہول گاندھی پر سیاسی طوفان
مودی حکومت گرانے کی سازش کا الزام، راہول گاندھی پر سیاسی طوفان
خبر:
بھارتیہ جنتا پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی ملک میں انتشار پھیلا کر نریندر مودی کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک حالیہ اجلاس میں راہول گاندھی نے مبینہ طور پر یہ بات کہی کہ مودی حکومت ایک سال کے اندر ختم ہو سکتی ہے۔
پارٹی نے مزید الزام لگایا کہ اس مبینہ منصوبے کے پیچھے بیرونی قوتوں کا اثر بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم کانگریس کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا


