سی سی ٹی ڈی پنجاب نے دو اور پکڑ لیے
سی سی ٹی ڈی اور سرگودھا پولیس نے طالبہ کے ساتھ زیادتی اور تصویری ریکارڈنگ عام کرنے والے ملزمان کا قصہ تمام کر دیا۔ شاہپور میں کچھ عرصہ پہلے ایک کالج گاڑی کے چالک تصور میانہ پر اپنی گاڑی میں سفر کرنے والی ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ لڑکی گاڑی کے چالک کے ساتھ کالج جاتی تھی، جسے ورغلا کر اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ معاملے میں موڑ اس وقت آیا کہ جب انہیں شاہپور کے کچھ لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تصویری ریکارڈنگ بنائی۔ ملزمان نے ریکارڈنگ بنا کر تصور کو دھمکی دے کر پیسے مانگنا شروع کر دیے اور بات پیسوں کے لین دین تک پہنچ گئی۔ گاڑی کے چالک کی طرف سے حسب مطالبات پیسے نہ ملنے پر ملزمان نے ریکارڈنگ عام کر دیں۔ اسی دوران گاڑی کا چالک لڑکی کے غریب والدین پر دباؤ ڈال کر انہیں خاموش کروا چکا تھا کہ ریکارڈنگ عام ہونے سے شاہپور میں بھونچال آ گیا۔ بچیوں کے والدین سکتے میں آ گئے کہ اپنی بچیوں کی حفاظت کیسے کریں اور کس پر اعتماد کریں، ہر طرف سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا۔ ریکارڈنگ عام ہونے کے بعد شاہپور پولیس نے مرکزی ملزم اور ریکارڈنگ عام کرنے والے تمام افراد کو فوری گرفتار کر لیا۔ ملزم تصور مشہور و معروف کبڈی کھلاڑی ہے جس کے حلقہ احباب میں بہت سارے با اثر لوگ موجود تھے اور خدشہ تھا کہ یہ اس کو بچا لے جائیں گے۔ انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے دعوے کے مطابق تصور میانہ نے اعتراف جرم کیا کہ وہ اس قبیح فعل میں عرصہ دراز سے ملوث ہے اور اس سے پہلے بھی پانچ سے چھ لڑکیوں کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیل چکا ہے۔ سی سی ٹی ڈی اور شاہپور پولیس نے ریکارڈنگ عام کرنے والے تمام ملزمان اور گاڑی کے چالک تصور میانہ کو پولیس مقابلے میں دونوں ٹانگوں سے محروم کر دیا۔


