سخت تنقید: مودی نے اب تک ایک بھی کھلی پریس کانفرنس نہیں کی، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (EGI) نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ “افسوسناک حقیقت” ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں اب تک کوئی کھلی پریس کانفرنس نہیں کی۔ ادارے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کو مخالف فریق کے طور پر دیکھنے کا رویہ ختم کیا جائے اور صحافت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے جائیں۔ EGI نے حالیہ دورۂ ناروے اور نیدرلینڈز کے دوران بھارتی حکام اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان ہونے والی تلخ سوال و جواب کی صورتحال کو بھی “شرمناک” قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے دوروں کے دوران میڈیا سے براہِ راست سوالات سے گریز اور محدود رسائی جمہوری شفافیت کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہے


