جائیداد کا تنازع، بیٹے نے والد، سوتیلی ماں، دادی اور کزن کو قتل کر دیا
بھارتی ریاست راجستھان میں ایک گاڑی کو لگنے والی آگ کا واقعہ خوف ناک واقعہ قتل کیس میں تبدیل ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا ہے کہ سابق سرپنچ رام سنگھ چوہدری، ان کی دوسری بیوی، والدہ اور بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں گاڑی میں رکھ کر آگ لگائی گئی تاکہ واقعے کو حادثہ ظاہر کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس کو 17 سالہ بیٹے کا رویہ مشکوک لگا جس کے بعد تفتیش کا رُخ بدل گیا


