تمل ناڈو میں بڑا سیاسی جھٹکا: AIADMK کے 3 ایم ایل ایز مستعفی ہو کر وجے کی TVK میں شامل
تمل ناڈو کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں AIADMK کے تین ایم ایل ایز مَرگتم کمارویل، جے کمار اور ستیہ باما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں ارکان نے استعفے کے بعد تملگا ویٹری کزگم (TVK) میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کے سربراہ اور وزیراعلیٰ وجے ہیں۔ اس اچانک سیاسی تبدیلی کو ریاستی اسمبلی میں طاقت کے توازن پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے


