Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہ“بیماری یا بڑھتا دباؤ؟ ٹرمپ کی انٹیلیجنس چیف تلسی گیبارڈ اچانک مستعفی،...

ٹرینڈنگ

“بیماری یا بڑھتا دباؤ؟ ٹرمپ کی انٹیلیجنس چیف تلسی گیبارڈ اچانک مستعفی، وائٹ ہاؤس کے اندرونی اختلافات بے نقاب”

“بیماری یا بڑھتا دباؤ؟ ٹرمپ کی انٹیلیجنس چیف تلسی گیبارڈ اچانک مستعفی، وائٹ ہاؤس کے اندرونی اختلافات بے نقاب”

واشنگٹن میں سیاسی ہلچل اُس وقت تیز ہو گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ گیبارڈ نے اپنے شوہر کے نایاب ہڈیوں کے کینسر کو استعفے کی بنیادی وجہ قرار دیا، مگر امریکی سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت سے اٹھ رہا ہے کہ کیا یہ صرف ایک ذاتی فیصلہ تھا یا پھر وائٹ ہاؤس کے بڑھتے دباؤ نے بھی انہیں دیوار سے لگا دیا تھا؟
ذرائع کے مطابق گیبارڈ پر کافی عرصے سے خاموش دباؤ موجود تھا۔ روس، یوکرین، ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اُن کے بعض بیانات اور آزادانہ مؤقف ٹرمپ انتظامیہ کے کئی طاقتور حلقوں کو ناگوار گزر رہے تھے۔ وائٹ ہاؤس میں یہ تاثر بھی پایا جاتا تھا کہ گیبارڈ بعض حساس معاملات میں سرکاری لائن سے ہٹ کر چل رہی ہیں، جس کے باعث ان پر اعتماد کمزور پڑتا جا رہا تھا۔
اپنے استعفے میں گیبارڈ نے شوہر کی بیماری اور خاندانی ترجیحات کا ذکر کیا، لیکن واشنگٹن کی راہداریوں میں اس استعفے کو صرف “ذاتی المیہ” نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اندر بڑھتی بے چینی اور خفیہ اختلافات کی ایک نئی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں