بھارتی میڈیا کو جب مارکو روبیو کے جواب سے منہ کی کھانی پڑی
بھارت میں پاکستان سے مبینہ طور پر دہشت گردی کی کاروائیوں پر بھارت کے تحفظات کے پس منظر میں امریکی سیکریٹری خارجہ سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مارکو روبیو نے جہاں امریکی صدر کے بھارتی امیگرینٹس باشندوں کے تناظر میں “ہیل ہول” کا جواب دینے سے گریز کیا وہیں انہوں نے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام پر مبنی سوال کے جواب میں کہا “ہم بھارت کی پریشانی و تشویش کو سمجھتے بھی ہیں اور تسلیم بھی کرتے ہیں اور امریکہ ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتا ہے” بعد ازاں امریکی سیکریٹری خارجہ نے بات کا رخ امریکہ ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی جانب موڑ دیا اور کہا پاکستان اس حوالے سے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے


