برطانیہ کی بحریہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی تیاری میں، امن معاہدے کے انتظار نے مشن کو غیر یقینی بنا دیا
برطانیہ کی بحریہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کی تیاری میں، امن معاہدے کے انتظار نے مشن کو غیر یقینی بنا دیا
برطانیہ کی رائل نیوی کے اہلکار آبنائے ہرمز میں ممکنہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشن کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کارروائی کا آغاز ابھی امن معاہدے کے حتمی ہونے کے انتظار میں رکا ہوا ہے۔
برطانوی بحری جہاز آر ایف اے لائم بے، جو جبرالٹر کے قریب تعینات ہے، پر موجود سینکڑوں ملاح اس مشن کے لیے الرٹ ہیں، جس کا مقصد عالمی توانائی کی ترسیل کے اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانا بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث اس خطے میں بحری نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں سیکیورٹی ذمہ داریوں میں زیادہ کردار ادا کریں، جبکہ ایران کے ساتھ ایک ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
حکام کے مطابق حتمی امن معاہدے کے بعد ہی یہ مشن عملی طور پر شروع کیا جائے گا، تاہم صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔


