Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبجلی کی لوڈ شیڈنگ تلے ہم ایک ہیں پاک بھارت

ٹرینڈنگ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ تلے ہم ایک ہیں پاک بھارت

بجلی کی لوڈ شیڈنگ تلے ہم ایک ہیں پاک بھارت: حالات ایک مگر دعوے الگ، طے کرنا مشکل لوڈ شیڈنگ کہاں زیادہ ہے پاکستان اور بھارت دونوں میں بجلی کے نظام کی مضبوطی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جہاں ایک طرف حکومتوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا رہا ہے، وہیں مختلف علاقوں سے بجلی کی بندش کی شکایات بھی مسلسل سامنے آ رہی ہیں توانائی کی وزارت (Ministry of Power, India) کے مطابق جمعرات کے روز بجلی کی طلب تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی تقریباً 271 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، جسے پورا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم بجلی کے نظام کی نگرانی کرنے والے ادارے Grid-India کے مطابق جمعہ کے روز تقریباً 1.7 گیگاواٹ کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا، جو بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ اور عارضی بلیک آؤٹ کا سبب بن سکتا ہے ادھر پاکستان میں بھی علانیہ اور غیر علانیہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی صورتحال حسب معمول جاری ہے، جہاں جون کے مہینے میں ہی بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں